سٹیج ڈرامہ ’’ گھر تو آخر اپنا ہے ‘‘ عوام میں مقبولیت اختیار کر گیا

سٹیج ڈرامہ ’’ گھر تو آخر اپنا ہے ‘‘ عوام میں مقبولیت اختیار کر گیا
سٹیج ڈرامہ ’’ گھر تو آخر اپنا ہے ‘‘ عوام میں مقبولیت اختیار کر گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (شوبز ڈیسک) الحمرا ہال llمیں پیش کیے جانیوالا سٹیج ڈرامہ ’’ گھر تو آخر اپنا ہے ‘‘ اپنے موضوع کے اعتبار سے عوام میں مقبولیت اختیار کر گیا ۔ الحمرا آرٹس کونسل کے زیر اہتمام کمرشل سٹیج ڈرامہ ’’ گھر تو آخر اپنا ہے ‘‘ اداکاروں کی جاندار پرفارمنس اور عمدہ سکرپٹ کے باعث عوامی حلقوں میں مقبولیت اختیار کر گیا ہے ۔ ڈرامے کی کاسٹ میں اداکارہ مدھو ، بندیا ، راحیلہ آغا ، ماہی خان ، سحر صدیقی ، اداکار سخاوت ناز ، حسن مراد ، عابد کشمیری ، مجاہد عباس ، گوگا جی ، افضل محمود خان ، محمد الیاس ، رضوان احمد شامل ہیں ۔ اس حوالے سے ڈرامے کے ڈائریکٹر حسن مراد نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 17سال کے بعد اس ڈرامے کو دوبارہ پیش کیا جا رہا ہے ۔مذکورہ سٹیج ڈرامہ جذبہ حب الوطنی پر مبنی ہے جس میں پاکستان کے قیام سے لے کر موجودہ حالات و واقعات بیان کیے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سٹیج ڈرامہ ’’ گھر تو آخر اپنا ہے ‘‘ میں اس بات کی عکاسی کی گئی ہے کہ وطن عزیز کو کس قدر جدوجہد اور قربانیوں سے حاصل کیا گیا ہے اور اب دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کی ضرب عضب کارروائیوں کو بھی موثر اندازا میں دکھایا گیا ہے ۔ اس ڈرامے کی کامیابی کا کریڈٹ جہاں اداکاروں کو ملتا ہے وہاں الحمرا آرٹس کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپٹن (ر) عطاء محمد خان بھی اس کامیابی میں برابر کے شریک ہیں جنہوں نے ہر ممکن طریقے سے ہماری حوصلہ افزائی کی ہے ۔

مزید :

کلچر -