استاد بڑے غلام علی خان کوبچھڑے 47 برس بیت گئے

استاد بڑے غلام علی خان کوبچھڑے 47 برس بیت گئے

  



لاہور ( فلم رپورٹر) کلاسیکی موسیقی کے معروف قصور گرانے کے ماتھے کا جھومر ممتاز گائیک استاد بڑے غلام علی خان کی 47 ویں سالگرہ منائی گئی ۔ قصور گھرانے کے چشم و چراغ اور کلاسیکی موسیقی کی دیومالائی شخصتی استاد بڑے غلام علی خان کی تانین اس قدر شفاف ، پاکیزہ بامعانی اور اثر انگیز ہیں کہ سننے والا ان میں کھو کر رہ جاتا ہے استاد بڑے غلام علی خان کی گائی ٹھمری ’’ یاد پیا کی آئے ‘‘ اتنی مشہور دلکش اور دل میں اتر جانے والی ہے کہ ہر گلوکار اسے گائے بنا گلوکاری کا شوق پورا نہیں کر سکتا ۔ بڑے غلام علی خان نے جوراگ گائے انہیں لے کر برصغیر کے موسیقاروں نے اپنی دھنیں تخلیق کیں ۔ استاد بڑے غلام علی خان نے اپنی فنی زندگی میں فلم مغل عظیم جیسے شاہکار کو اپنی آواز بخسشی اور اس کی موسیقی کو لازوال بنا دیا ۔

مزید : کلچر


loading...