پاکستانی فلم ’’ سماج ‘‘ میں نصیر الدین منفرد کردار ادا کرینگے
لاہور ( فلم رپورٹر) پاکستانی فلم ’’ سماج ‘‘ میں ماضی کی تین مقبول اداکاراؤں کو سامنے رکھ کر سٹوری لکھی جا رہی ہے ۔نصیر الدین شاہ بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر سٹار ہیں وہ اس فلم میں اپنی زندگی کا منفرد کردار ادا کرینگے ۔ پروڈیوسر عرفان چوہدری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ تینوں اداکارائیں باکس آفس پر سپرہٹ رہیں ۔ انہوں نے انڈسٹری میں جتنا بھی کام کیا وہ قابل فخر اور ان کے کردار ہمیشہ یاد رکھنے والے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ فلم میں ماضی کی یہ تینوں اداکارائیں اپنی زندگی کا بہترین کردار ادا کرینگی ۔ عرفان چوہدری نے بتایا کہ ان اداکاراؤں کا نام صیغہ راز میں رکھا جا رہا ہے ۔ ان کے ساتھ فائنل کرنے کے بعد انہیں بھرپور انداز میں ناظرین کے سامنے لایا جائیگا ۔
ن میں سے ماضی کی ایک سپر سٹار آج لالی وڈ انڈسٹری کی کامیاب ہدایتکارہ بھی ہیں ۔ عرفان چوہدری نے بتایا کہ نصیر الدین شاہ بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر سٹار ہیں وہ اس فلم میں اپنی زندگی کا منفرد کردار ادا کرینگے ۔