ابرارالحق کا بھنگڑا کنگ کا نیا والیم مئی کے آخر میں ریلیز ہوگا

ابرارالحق کا بھنگڑا کنگ کا نیا والیم مئی کے آخر میں ریلیز ہوگا

  



لاہور ( فلم رپورٹر) ابرارالحق کے چاہنے والوں کیلئے خوشخبری ، بھنگڑا کنگ کا نیا والیم مئی کے آخر میں مارکیٹ میں آرہاہے ، ابرارالحق جو ایک طویل عرصہ تک پاکستانی موسیقی پر راج کررہے ہیں کافی عرصہ سے ان کا نیا البم مارکیٹ میں نہ آنے پر ان کے پرستارشدت سے منتظر تھے اب انتظارکی یہ گھڑیاں بہت جلد ختم ہونے والی ہیں ،ابرارالحق کے نئے والیم میں ہر عمر کے افرا د کے ذوق کو مدنظر رکھاگیاہے ، شوخ وچینچل گانوں کے ساتھ روحانیت کی طرف مائل نغمے بھی شامل ہیں ۔ ابرارالحق کے نئے البم میں99 فیصد گانو ں کے ویڈیو بھی تیارکرلیے گئے ہیں ۔ ابرارالحق نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ میں اپنے چاہنے والوں کا شکرگزارہوں جنہوں نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا ہے، سوشل ورک اورسیاست میں مصروفیت کی وجہ سے میرا البم کافی تاخیرکا شکارہواہے۔

لیکن جب البم مارکیٹ میںآئے گا تو فینز کے سارے گلے شکوے دور ہوجائیں گے۔

مزید : کلچر