جونی ڈیپ نئی فلم ''بلیک ماس'' میں گینگسٹر کا کردار ادا کریں گے

جونی ڈیپ نئی فلم ''بلیک ماس'' میں گینگسٹر کا کردار ادا کریں گے

  



لاس اینجلس ( نیٹ نیوز)ہالی ووڈ اداکار جونی ڈیپ اپنے اصل روپ میں سچی کہانی پر مبنی فلم ''بلیک ماس'' میں گینگسٹر ''وائٹی بلجر'' کا کردار ادا کر رہے ہیں۔پائریٹس آف دی کیریبین میں میلے کچیلے کپڑے پہنے قزاق کا کردار ادا کرنے والے جانی ڈیپ فلم ''بلیک ماس'' میں جنوبی بوسٹن کے خطرناک مجرم بلجر کے روپ میں نظر آئیں گے۔ بلجر ایک سینیٹر کا بھائی تھا اور اپنے خلاف اٹھنے والی مافیا کو تباہ کرنے کے لئے ایف بی آئی مخبر بن جاتا ہے ، فلم رواں برس ستمبر میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزید : کلچر