پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد ارشد کی پروگرام ’’ریڈیو پریس کانفرنس‘‘میں شرکت

پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد ارشد کی پروگرام ’’ریڈیو پریس کانفرنس‘‘میں ...

  



لاہور(فلم رپورٹر)ریڈیو پاکستان نے ملکی معاشرتی ترقی کے ساتھ ساتھ لوگوں میں جو انفارمیشن اور ایجوکیشن کے متعلق آگاہی پیدا کی ہے اس کی مثال نہیں ملتی الیکٹرانک میڈیا کے اس جد امجد نے ہر دور میں عوام کی خدمت عظیم سے عظیم تر کے جذبے کو سامنے رکھ کر کی ہے یہ باتیں پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات وثقافت پنجاب رانا محمد ارشد نے ریڈیو پاکستان لاہور مرکز کے معروف پروگرام ریڈیو پریس کانفرنس کے دوران کہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اپنے ہر دل عزیز وزیر اعلی پنجاب میں محمد شہباز شریف کی سربراہی میں پنجاب کی عوام کو ہر طرح سے ریلیف فراہم کررہی ہے چاہے وہ تعلیم کا سیکٹر ہویا کھیل کے میدان ،صحت کا شعبہ ہو کہ ثقافت ہر طرف وزیر اعلی پنجاب کے انقلابی اقدامات پر جنگی حکمت عملی کے تحت کام کیا جارہا ہے انھوں سئینیر صحافی سیف اللہ سپرا کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس میں بھی انقلابی تبدیلیا ں کی گئی ہیں جن کے باعث امن وامان کی صورتحال بہتری کی طرف جارہی ہے جبکہ صحافی سید طاہر بخاری کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد ارشد کا کہنا تھاکہ ہم نے آرٹسٹ ویلفئیر فنڈ کی مد میں اضافہ کیا تاکہ مستحق فنکاروں کے اعزازیہ میں اضافہ ہو اور وہ اپنا گزارہ احسن طریقے سے کرسکیں اس موقع پر نمائندہ ریڈیو پاکستان مدثر قدیر کے سوال پر معزز مہمان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں آرٹس کونسلیں عوام میں تفریح کی سہولیات نہ صرف فراہم کررہی ہیں ۔

بلکہ ان آرٹ کونسلوں میں ادب اور ثقافت کے حوالے سے بھی پروگرامز ترتیب دیے جاتے ہیں تاکہ ادب وثقافت اور آرٹ کے حوالے سے لوگوں میں آگاہی ہیدا کی جائے ۔ریڈیو پریس کانفرس کی میزبان فوزیہ سلطانہ اور پروڈیوسر ذیشان احمد تھے اس پریس کانفرس کو ڈپٹی کنٹرولر پروگرامز ریڈیو پاکستان لاہور انیلہ سلیم کی زیر نگرانی تیا ر کیا گیا جبکہ اس پروگرام کے ایگزیکٹو پروڈیوسر اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان لاہور ساجد حسن درانی تھے ۔

مزید : کلچر