فلم’ تنو ویڈزمنو ریٹرن’ کے نئے کلپس کی ویڈیو جاری کر دی گئی

فلم’ تنو ویڈزمنو ریٹرن’ کے نئے کلپس کی ویڈیو جاری کر دی گئی
فلم’ تنو ویڈزمنو ریٹرن’ کے نئے کلپس کی ویڈیو جاری کر دی گئی

  



ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی ووڈ سپر سٹار کنگنا راناوٹ کی سال 2011 ء کی کامیاب فلم تنو ویڈزمنو کے سیکوئل تنو ویڈز منو ریٹرن کے ٹریلر کے بعد اس کے نئے کلپس کی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے۔اس فلم تنو ویڈز منو ریٹرن کی نئی بات یہ ہے کہ اس میں ہیروئن کنگنا راناوٹ ڈبل کر دار ادا کررہی ہیں ۔اس فلم میں کنگنا کیساتھ منو کر دار اداکار مدہوان ہی ادا کر رہے ہیں جو سپر ہٹ فلم تھری ایڈیٹس میں بھی اپنی اداکارانہ صلا حیتوں کا لو ہا منوا چکے ہیں۔ پیار محبت،شرارتوں اور کامیڈی سے بھر پور فلم اس سال 22 مئی کو دنیا بھر میں عام نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی اس سے قبل اداکارہ کی ریلیز ہونے والی فلم نے بھی باکس آفس پر ریکارڈ بزنس کیا تھا۔

مزید : کلچر


loading...