چلی، آتش فشاں کلبوکو کے اردگرد کی آبادیاں راکھ سے بھر گئیں

چلی، آتش فشاں کلبوکو کے اردگرد کی آبادیاں راکھ سے بھر گئیں

  



سینتاگو(آن لائن)جنوبی امریکا کے ملک چلی میں آتش فشاں کلبوکو سے نکلنے والی راکھ سے ارد گرد کی آبادیاں بھر گئیں ، لوگ گھروں کی چھتوں سے راکھ ہٹاتے رہے۔آتش فشاں سے نکلنے والی راکھ اور دھویں سے بچنے کے لئے مقامی انتظامیہ نے بیس کلومیٹر کے دائرے میں آبادیوں کو خالی کروا لیا تھا۔ آتش فشاں کی خاموشی کے بعد قصبے Ensenada کے رہائشی جب واپس آئے تو ہر جانب راکھ ہی راکھ نظر آئی۔

بعض کمزور عمارتوں کی چھتیں راکھ کا وزن برداشت نہ کر سکیں اور گر گئیں ، آتش فشاں سے دو دن تک نکلنے والی راکھ اور دھویں سے نہ صرف عماروں کی چھتیں بلکہ سڑکیں بھی بھر گئیں اور لوگوں کے لئے چلنا مشکل ہو گیا۔

مزید : عالمی منظر


loading...