جوہانسبرگ ‘پاکستان جنوبی افریقہ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ریلی کا انعقاد
جوہانسبرگ (ندیم شبیر سے) پاکستان جنوبی افریقہ ایسوسی ایشن جوہانسبرگ کے زیر اہتمام گزشتہ روز ایک بہت بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں ساؤتھ افریقہ میں مقیم دوسرے ملکوں نائیجیرا، صومالیہ، ایتھوپیا اور پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ریلی کا مقصد ساؤتھ افریقہ میں امن اور بھائی چارے کی فضا قائم کرنا تھا اور حالیہ بدامنی کے خلاف واک کرنا تھی۔ لوگوں نے ہاتھوں میں سٹاپ زینوفوبیا، نومورذینو فوبیا اور ساؤتھ افریقہ کو امن پسند رہنے دیا جائے جیسی تحریریں تھیں ریلی میں صدر پکاستان جنوبی افریقہ ایسوسیا یشن چوہدری نشاط احمد، سینئر نائب صدر شیخ عتیق، ایڈیشنل سیکرٹری رستم بٹ، فنانس سیکرٹری ملک عامر سجاد اور شکیل احمد کرکٹر بھی موجود تھے ریلی فورڈ برگ سے شروع ہو کر جوہانسبرگ ٹاؤن میں جائز اختتام پذیر ہوئی پاکستانی قافلے کی قیادت آرگنائزر ملک عامر سجاد نے کی حالیہ حالات کے خلاف ریلی کا انعقاد کر کے جوہانسبرگ پاکستانی کمیونٹی نے ساؤتھ افریقین کو یہ واضح پیغام دای ہے کہ پاکستانی ایک پرامن قوم ہے۔