ایرانی جہازوں کی واپسی کے بعدخلیج عدن سیامریکی بحری بیٹرابھی چلاگیا

ایرانی جہازوں کی واپسی کے بعدخلیج عدن سیامریکی بحری بیٹرابھی چلاگیا

  



ٹورنٹو(این این آئی) ایرانی بحری جہازوں کی واپسی کے بعد خلیج عدن سے امریکی بحری بیٹرا بھی واپس چلا گیاکینیڈیا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے حوثی باغیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمن کا بحران ختم کرنے کے لیے مذاکرات کی میز پر آجائیں ۔ کینیڈا میں میڈیا سے گفت گو میں جان کیری نے کہا کہ سعودی عرب نے حملے روک کر امدادی سرگرمیاں شروع کردی ہیں اور اب حوثی باغیوں کو بھی مذاکرات کی میز پر لانے کی ضرورت ہے۔ ایرانی بحری جہاز کی واپسی کے بعد امریکا نے بھی خلیج عدن سے اپنا بحری بیڑا واپس بلا لیا ہے۔ امریکا نے گائیڈڈ میزائلوں سے لیس بحری بیڑا یوایس ایس تھیوڈورروزویلٹ رواں ہفتے خلیج عدن میں روانہ کیا تھا۔

مزید : عالمی منظر


loading...