رومانیہ میں جج کو بدعنوانی کے جرم پر دس برس سے زائد کی قید
بخارا (اے پی پی) رومانیہ کی ایک عدالت نے ایک جج کو بدعوانی کے الزامات کے تحت دس برس اور آٹھ ماہ کی قید کا حکم سنا دیا ہے۔ اس جج پر الزام تھا کہ اس نے مختلف مقدمات میں مرضی کے فیصلے دینے کے عوض رشوت وصول کی۔ ذرائع کے مطابق ستان مْستاتا کو رشوت لینے اور معلومات کے غلط استعمال کے الزامات کے تحت یہ سزا سنائی گئی۔ عدالت کے مطابق یہ جج اکتوبر سن 2013 تا اپریل 2014ء تک ان سرگرمیوں میں ملوث رہا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں مْستاتا پر پانچ برس تک قانون سے وابستہ کوئی بھی پیشہ اختیار کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔