مقدونیہ میں 14 غیرقانونی مہاجرین ٹرین تلے کچلے گئے

مقدونیہ میں 14 غیرقانونی مہاجرین ٹرین تلے کچلے گئے

  



سکوپی (اے پی پی) مقدونیہ کے حکام نے بتایا ہے کہ گزشتہ شب افغانستان اور صومالیہ سے تعلق رکھنے والے کم از کم 14 غیرقانونی مہاجرین ایک ٹرین کے نیچے آ کر کچلے گئے۔حکام کے مطابق یہ واقعہ پہاڑی علاقے میں ایک تنگ راستے پر پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ ٹرین کے ڈرائیور نے ان افراد کو ہارن بجا کر خبردار کیا اور ٹرین روک دی۔ اس دوران زیادہ تر افراد بچنے میں کامیاب ہو گئے، تاہم 14 افراد ٹرین کی زد میں آگئے۔ حکام کے مطابق ان افراد کے اعضاء ٹرین پٹری کے قریب 150میٹر تک پھیلے ہوئے تھے۔

پولیس کے مطابق اس واقعے کے بعد یورپی یونین میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے آٹھ غیرقانونی مہاجرین کو گرفتار کر لیا گیا۔

جب کہ دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

مزید : عالمی منظر