احتجاجی مظاہرے میں شریک کے جرم میں بحرین میں عراقی کو تین سال کی سزائے قید

احتجاجی مظاہرے میں شریک کے جرم میں بحرین میں عراقی کو تین سال کی سزائے قید

  



منامہ (اے پی پی) بحرین میں ایک عراقی باشندے کو تین برس کی سزائے قید سنا دی گئی ہے۔ اس پر الزام تھا کہ وہ ماناما میں ہونے والے ایک ایسے احتجاجی مظاہرے میں شریک ہوا تھا، جس کی اجازت نہیں تھی۔ بتایا گیا ہے کہ اس شخص نے دیگر مظاہرین کے ساتھ مل کر کوڑے کے چھ ڈبوں کو نظر آتش بھی کیا تھا۔ ملکی عدالت نے کہا ہے کہ اس شخص کی سزا پوری ہونے کے بعد ملک بدر کر دیا جانا چاہیے۔ عرب اسپرنگ کے بعد بحرین میں شروع ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کے نتیجے میں 89 افراد مارے جا چکے ہیں جب کہ سینکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مزید : عالمی منظر