اروند کیجریوال نے ریلی میں کسان کی خود کشی کے باوجود تقریر جاری رکھنے پر معذرت کرلی

اروند کیجریوال نے ریلی میں کسان کی خود کشی کے باوجود تقریر جاری رکھنے پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (این این آئی)دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اپنی ریلی میں ایک کسان کی خود کشی کے باوجود اپنی تقریر جاری رکھنے پر معذرت کرلی انھوں نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ میرے خیال میں میں غلط تھا ٗمجھے نہیں چاہیے تھا کہ میں تقریر جاری رکھتا اور ریلی کو ختم کر دینا چاہیے تھا اگر میں نے کسی کو دکھ پہنچایا ہے تو میں معافی مانگتا ہوں۔دو روز قبل ریلی میں شامل ایک کسان گجیندر سنگھ نے درخت سے لٹک کر خود کشی کر لی تھی اس ریلی میں چند ہزار افراد نے شرکت کی تھی۔
حزبِ اختلاف کی جماعت کانگریس اور برسرِ اقتدار جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں نے کیجریوال کے گھر کے باہر مظاہرہ کیا۔وزیر اعلیٰ نے پہلی مرتبہ تسلیم کیا کہ ریلی جاری رکھنے کا فیصلہ ایک برا فیصلہ تھا تاہم ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ انھیں وہ درخت نہیں نظر آ رہا تھا جس سے کسان نے خود کشی کی تھی کیونکہ وہ سٹیج سے کافی فاصلے پر تھا۔انھوں نے کہا کہ اگر ہمیں ذرا بھی خیال ہوتا ہے کہ وہ کچھ ایسا کر سکتے ہیں تو ہم میں سے کوئی انھیں روکتا۔‘ انھوں نے یہ بھی کہا کہ یہ واقعہ میرے سامنے پیش آیا تھا میں ابھی تک اسے ہضم نہیں کر سکا، میں اس رات سو نہیں سکا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -