اقوامِ متحدہ کی قرارداد پرعمل کیا جائے ٗ علی عبداللہ کا مطالبہ

اقوامِ متحدہ کی قرارداد پرعمل کیا جائے ٗ علی عبداللہ کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صنعاء (این این آئی) یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح نے سعودی عرب اور ان کی اتحادی فوجوں کے فضائی حملے رکوانے کیلئے باغیوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد پر عمل درآمد کرنے کا مطالبہ کر دیا یمن کے ایک نجی ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ایک بیان میں عبداللہ صالح نے کہا کہ میں انصار اللہ (حوثیوں) کو اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کی قرار داد پر عملدرآمد کروانے پر زور دیتا ہوں تاکہ سعودی اتحادیوں کی جانب سے کیے جانے والے فضائی حملے بند ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ وہ یمن میں لڑنے والے ہر گروپ جن میں القاعدہ، سرکاری ملیشیا، یمن کے صدر منصور ہادی کی وفادار ملیشیا اور دیگر شامل ہیں پر زور دیا کہ وہ تمام صوبوں سے پیچھے ہٹ جائیں اور خاص طور پر عدن میں لڑائی بند کردیں۔گزشتہ دنوں اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں عرب ممالک کی جانب سے پیش کی جانے والی ایک قرار داد کو منظور کیا گیا ہے جس میں حوثی اور سابق صدر عبداللہ صالح پر ہتھیاروں کی پابندی عائد کی گئی ہے اور ساتھ ہی ساتھ حوثیوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ صنعا میں حکومتی اداروں پر موجود اپنے قبضے سے دستبردار ہو جائیں۔حوثی قبائل کے اتحادی سابق صدر عبداللہ صالح نے اپنے بیان میں یمن میں جاری کشیدگی کو روکنے کے لیے سیکیورٹی کونسل کی حالیہ قرار داد کا خیر مقدم کیا ہے۔
سابق صدر نے وعدہ کیا کہ تمام صوبوں کی سیکیورٹی مقامی حکام کی موجودگی میں فوج کے حوالے کردی جائے گی۔عبداللہ صالح نے کہا کہ وہ تمام سیاسی حریف جن میں 2011 میں ان کے خلاف مظاہرے کرنے والے سیاسی حریف بھی شامل ہیں سے بغیر کسی غرض کے مذاکرات کرنے اور معاف کرنے کے لیے تیار ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے عوامی مفاد میں سب کو معاف کردیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -