بھارت :چھ سال کا بچہ سینے پر گیند لگنے سے چل بسا

بھارت :چھ سال کا بچہ سینے پر گیند لگنے سے چل بسا

  



 حیدر آباد ، نئی دہلی( آن لائن) بھارت میں چھ سال کا بچہ سینے پر گیند لگنے سے چل بسا۔بھارتی ریاست حیدرآباد میں چھ سال کا ٹی ومشی کرشنا اپنے گھر کے قریب پڑوسیوں کے ساتھ کرکٹ کھیل رہا تھا۔اس دوران بلے باز نے زوردار شاٹ مارا اور گیند سیدھی کرشنا کے سینے پرلگی۔گیند لگتے ہی بچہ گر گیا،اسے فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں دوران علاج اس کی موت واقع ہو گئی۔اس سے پہلے بھارتی ریاست بنگال کا نوجوان کرکٹر انکت کیشری کرکٹ کے میدان میں چوٹ لگنے سے ہلاک ہو گیا تھا،جب کہ گذشتہ نومبر میں آسٹریلیوی کرکٹر فلپ ہیوز کی المناک موت نے دنیائے کرکٹ کو افسردہ کر دیا تھا۔

مزید : عالمی منظر