ایرانی ہوائی جہاز بلا اجازت یمن میں نہیں اْتر سکتے ٗ سعودی عرب

ایرانی ہوائی جہاز بلا اجازت یمن میں نہیں اْتر سکتے ٗ سعودی عرب

  



ریاض (این این آئی)یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کیلئے جاری آپریشن کے ترجمان بریگیڈیئرجنرل احمد عسیری نے کہا ہے کہ اتحادی طیاروں نے ایران کے ایک ہوائی جہاز کو یمن میں لینڈنگ سے روک دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایرانی طیارے اس لیے روکا گیا کیونکہ اس کے پاس یمن میں اترنے کا اجازت نامہ نہیں تھا۔ پیشگی اجازت کے بغیر ایران کے کسی بھی ہوائی جہاز کو یمن میں لینڈنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔انہوں نے کہاکہ اتحادی ممالک کی افواج یمن میں لینڈ کرنے والے ہر طیارے کواجازت فراہم کرتی ہے ٗایرانی طیارے کی جانب سے کسی قسم کی اجازت نہیں لی گئی جس کے باعث اسے روک دیا گیا۔

مزید : عالمی منظر


loading...