انڈونیشیا ‘ مسافر طیارے میں دھماکے کی آواز سے افراد تفری مچ گئی ‘ 4افراد زخمی

انڈونیشیا ‘ مسافر طیارے میں دھماکے کی آواز سے افراد تفری مچ گئی ‘ 4افراد زخمی

  



 مدان(این این آئی)انڈونیشیا میں مسافر طیارے میں دھماکے کی آواز سے افرا تفری مچ گئی ٗ جہاز سے باہر نکلنے کے دوران رش کی وجہ سے 4افراد زخمی ہو گئے۔حکام کے مطابق انڈونیشیا کے شہر مدان کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پائلٹ نے روانگی سے پہلے جونہی جہاز کا انجن اسٹارٹ کیا تو طیارے کے پچھلے حصہ سے زوردار دھماکے کی آواز آئی جس پر پائلٹ نے مسافروں کو ہنگامی راستے سے باہر نکلنے کیلئے کہا اس دوران افراد تفری مچ گئی، اور دروازے پر رش کی وجہ سے 4افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ایئر پورٹ حکام کے مطابق نجی ایئر لائن ’’ لائن ایئر ‘‘کے طیارے میں عملے کے سا ت ارکان سمیت 214مسافر سوار تھے ۔ ذرائع کے مطابق حکام نے دھماکے کی وجوہات کا پتا چلانے کیلئے تحقیقات شروع کر دیں ۔

مزید : عالمی منظر


loading...