چیئرمین مسلم لیگ مشتاق الاسلام کو دوبارہ گرفتارکرلیاگیا

چیئرمین مسلم لیگ مشتاق الاسلام کو دوبارہ گرفتارکرلیاگیا

  



سرینگر(کے پی آئی )چیئرمین مسلم لیگ مشتاق الاسلام کو پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا ۔پولیس کی ایک ٹیم نے دوران شب مشتاق الاسلام کے گھرپر چھاپہ مار ااور انہیں حراست میں لے لیا ۔لیگ ترجمان کے مطابق چھاپے کے دوران پورے گھر کی تلاشی لی گئی اور بعد میں مشتاق الاسلام کو گرفتار کیا گیا ۔ترجمان نے پولیس کی جانب سے لیگ سربراہ کو بار بار حراست میں لینے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انسانی حقوق کی سراسر خلاف ورزی ہے اور عالمی اداروں کو اس معاملے میں مداخلت کرکے بھارت پر انسانی حقوق پامالیوں کو بند کرنے کیلئے دبا ڈالنا چاہئے۔

مزید : عالمی منظر


loading...