لبریشن فرنٹ نے 30اپریل کو احتجاجی دھرنا کا اعلان کردیا

لبریشن فرنٹ نے 30اپریل کو احتجاجی دھرنا کا اعلان کردیا

  



سرینگر(کے پی آئی )لبریشن فرنٹ نے مقبوضہ کشمیر کی کتھ پتلی حکومت کی جانب سے دہلی کے حکمرانوں کی ایماپر سرزمین کشمیر میں فرقہ پرست قوتوں کا ایجنڈا نافذ کرکے پنڈت بھائیوں کی وطن واپسی کے نام پر اسرائیلی طرز کی علیحدہ مخصوص بستیاں بسانے کی کاوشوں، بھارتی فورسز اور پولیس کی جانب سے نوجوانوں کے بے دریغ قتل اور ترال میں معصوم شہید خالد مظفر اور نارہ بل کے معصوم شہید سہیل احمد صوفی کے سفاکانہ قتل پولیس اور فورسز کی جانب سے نوجوانوں خاص طور پر شہر خاص(ڈان ٹان ) کے معصوم جوانوں کے خلاف بے ہنگم انداز میں جبر و ظلم پولیس چھاپوں ، پکڑ دھکڑ،مار پیٹ ،ٹارچر اور دوسری قسم کی زیادیتوں کے خلاف لبریشن فرنٹ کے اہتمام سے احتجاجی دھرنا جمعرات مورخہ 30اپریل2015 شام 6 بجے خانقاہ معلی سرینگر میں منعقد ہوگا ۔ اس احتجاجی دھرنے کے ذریعے کشمیری اپنی پرامن آواز بلند کرکے بھارتی سازشوں اور کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف اپنا احتجاج درج کرائیں گے ۔

یاد رہے کہ یہ جلسہ پہلے 25 اپریل 2015 ہونا تھاتاہم ملتوی کیا گیا تاہم اب احتجاجی دھرنا اور جلوس کی تاریخ کا دوبارہ اعلان کیا گیا ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...