جھوٹے مقدمات اور رشوت طلب کرنے پر ‘ لاہور ٹریڈرز الائنس کی پولیس کیخلاف مظاہروں کی دھمکی

جھوٹے مقدمات اور رشوت طلب کرنے پر ‘ لاہور ٹریڈرز الائنس کی پولیس کیخلاف ...

  



 لاہور ( اسد اقبال) لاہور ٹر یڈرز الائنس نے تاجروں کو بے جا تنگ کرنے ، رشو ت طلب کر نے اور دیگر ہتھکنڈوں سے تجارتی سر گر میوں میں رکاوٹ پیدا کر نے پر پو لیس کے خلاف لاہور بھر میں احتجاج کی دھمکی دے دی ہے سیاسی جماعتو ں کے آلہ کار تاجر کرپٹ پو لیس اہلکاروں کی مدد سے تاجرنمائندوں کو بلیک میل کر رہے ہیں سی سی پی او لاہور کرپٹ اہلکاروں کے خلاف نو ٹس لیں۔ ذرائع کے مطابق لاہور ٹر یڈرز الائنس کا اجلاس گز شتہ روز گلبر گ میں منعقد ہوا جس میں لاہور کی مارکیٹو ں کے تاجر نمائندوں کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔ اجلاس میں حفیظ سنٹر کے سابق صدر اور گلبر گ بور ڈ کے تاجر رہنماء ملک کلیم پر مقدمے کے اندراج اور پو یس کی غنڈہ گر دی کی شد ید الفاظ میں مذمت کی گئی ۔ اس مو قع پر لاہور ٹر یڈرز الائنس کے صدر صفدر بٹ نے کہا کہ لاہور پو لیس نے شر پسند نام نہاد تاجروں کے کہنے پر حقیقی تاجر نمائندوں کے خلاف جھو ٹے مقدمات کا اندراج شروع کر لیا ہے اور پو لیس مارکیٹو ں کے تاجروں کو بلیک میل کر رہی ہے جن کوراہ راست پر آ جانا چائیے اور تاجروں میں تفرقہ کو فروغ دینے سے اجتناب کرنا چاہیے ۔انھو ں نے بتایا کہ پو ش علاقوں میں چند شر پسند تاجر سیاسی جماعتو ں کے رہنماؤں کی تصاویر لگا کر اپنے داتی مفادات حاصل کر رہے ہیں جن کا کسی تاجر تنظیم سے کو ئی تعلقنہیں ان کی لاہور ٹر یڈرز الا ئنس چھان بین کر رہی ہے جبکہ شر پسند تاجر پو لیس کا استعمال کر کے حقیقی تاجروں کو ہراساں کر رہے ہیں جس پر پولیس کے اعلی حکام کو نو ٹس لینا چائیے ۔صفدر بٹ نے کہا کہ پو لیس کی زیادتی تاجروں پر نہیں ہو نے دیں گے اور اگر پو لیس کی جانب سے تاجروں کو بلیک میل کرنا نہ چھوڑاگیا تو پو لیس کے خلاف لاہور بھر میں تاجر سر اپا احتجا ج بن جائیں گے اور ذمہ داروں کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا آغاز کر دیا جائے گا جس پر لاہور ٹر یڈرز الائنس نے متفقہ طور پر قرار داد کی منظور ی دے دی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1