سرکاری ہسپتالوں کو معیاری سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے،کیپٹن(ر) عثمان

سرکاری ہسپتالوں کو معیاری سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے،کیپٹن(ر) عثمان

  



لاہور( خبرنگار) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے ویژن کے مطا بق شہر میں مو جو د تمام گورنمنٹ ہسپتالوں کوبہترین سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ٹا ؤن ہال میں شہر میں موجود تمام گورنمنٹ ہسپتالوں کی سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلا س میں جناح ہسپتال، سروس ہسپتال ، میو ہسپتا ل ، منشی ہسپتال اور دوسرے ہسپتالوں کے میڈیکل سپر نٹنڈ نٹس ، ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز اور ٹی ایم اوز نے شر کت کی۔ڈی سی او لاہور نے پولیس حکام کوہدایت کی کہ وہ شہر کے تمام بڑے ہسپتالوں میں سکیورٹی کے انتظامات کا جا ئزہ لیں اور جہاں کہیں سکیورٹی کے انتظامات میں کمی ہے تو اس کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنے سفارشات پیش کریں۔انہوں نے ٹاؤن ایڈ منسٹریٹرز اور ٹی ایم اوز کو ہسپتالوں کے اردگرد سے تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز کو فور ی طور پر ختم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز اس مہم کی خود نگرانی کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1