تحریک انصاف نے سالوں سے عوام کے حقوق کی جنگ لڑی،چودھری سرور
لاہور( نمائندہ خصوصی) تحر یک انصافکی کورکمیٹی کے رکن چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ 19سالوں میں تحر یک انصافنے عام آدمی کے حقوق کی ہی جنگ لڑ ی ہے‘(ن) لیگ سمیت پاکستان کی کوئی سیاست جماعت تحر یک انصافکا مقابلہ نہیں کر سکتی ‘ غر بت اور بے روز گاری کی وجہ سے خودکشیوں میں3گنا اضافہ حکمرانوں کی گورننس کے منہ پرطمانچہ ہے اور حکمرانوں کو قیامت کے روز اس ظلم اور ناانصافی کا جواب دینا پڑ یگا‘ غر یب کو اسکے بنیادی حقوق بھی میسرنہیں ان حالات میں حکمرانوں کو اقتدار سے چمٹے رہنے کاکوئی حق نہیں ‘این جی اوکی ڈائر یکٹر سبین محمودکا قتل ظلم کی انتہا ہے شہر قائد کے حکمرانوں اور سیکورٹی اداروں کو فوری قاتل کو گر فتار کر کے نشان عبرت بنانا ہو گا ۔ ہفتے کے روز پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے اپنے ایک بیان اور کارکنوں سے گفتگو میں تحر یک انصافکی کورکمیٹی کے رکن چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پاکستانی حکمران صرف قوم کو بے وقوفبنانے میں مصروف ہیں اگر ان کی کاردگی کا جائزہ لیا جائے تو وہ زیرو ہے اور ان کی عوام دشمن پا لیسوں سے وجہ سے پاکستان میں غر بت اور مہنگائی بے روز گاری سے تنگ آکر خودکشیاں کر نیوالوں کی تعداد میں 3گنا اضافہ ہو چکا ہے اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ان افراد کی ’’موت ‘‘کے ذمہ دار اقتدار پر قبض حکمران ہیں جو قوم سے صرفجھوٹے وعدے کرتے ہیں ۔