گھی اور تیل کی مد میں اوور چارجنگ ایک ماہ میں 456دکاندار گرفتار
لاہور( خبرنگار) ڈی سی او لاہورکیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کی شہر بھر میں آئل اور گھی کی قیمتوں پر اوور چارجنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔انہوں نے بتا یا کہ مجسٹریٹس کی اسپیشل ٹیموں نے ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز کی زیر نگرانی یکم مارچ سے لے کر اب تک گھی اور آئل کی قیمتوں کے حوالے سے 17ہزار8سو64دکانوں اور سٹورز کو چیک کیا جن میں سے738 خلاف ورزی کی شکایات رپورٹ کی گئیں اور 456افراد کو گراں فروشی کر نے پر گرفتار کروایا گیا جبکہ گرانفروشی میں ملوث دکانداروں کو 8 لا کھ 75 ہزار 1سوروپے کے جرمانے بھی عا ئد کیے گئے۔