معاشی ترقی کیلئے دیہی روڈ پروگرام انتہائی اہم ہے،شاویز خان

معاشی ترقی کیلئے دیہی روڈ پروگرام انتہائی اہم ہے،شاویز خان

  



لاہور( پ ر)مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی محمد شاویز خان نے کہا ہے کہ دیہی سڑکوں کی تعمیر وبحالی کے ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے منصوبے’ ’ خادم پنجاب دیہی روڈ ز پروگرام ‘‘ پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے اور آئندہ 3برس کے دوران مرحلہ وار پروگرام کے تحت صوبہ پنجاب کی تمام دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی پر 150ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کی جائے گی ۔’’خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام ‘‘کے تحت جنوری2018تک تمام دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔دیہی معیشت کے فروغ اور ترقی کیلئے ’’خادم پنجاب دیہی روڈزپروگرام ‘‘ کا میگا پراجیکٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور یہ پروگرام دیہی معیشت کے لئے ایک گیم چینجر کی حیثیت رکھتاہے۔ پنجاب حکومت نے اربوں روپے کی لاگت سے دیہی سڑکوں کی تعمیر وبحالی کا بہت بڑا پروگرام شروع کیاہے اورپنجاب کے دیہی علاقوں میں معاشی و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے یہ منصوبہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...