ملک بھر میں آج یوم امتناع قادیانیت ایکٹ منایا جائے گا

ملک بھر میں آج یوم امتناع قادیانیت ایکٹ منایا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)مجلس احراراسلام پاکستان اور تحریک ختم نبوت کی مختلف جماعتوں کے زیراہتمام آج ملک بھر میں’’یوم امتناع قادیانیت ایکٹ‘‘منایا جائیگا،آج سے 31سال قبل صدر ضیاء الحق مرحوم نے 26 ۔ اپریل 1984ء کو لاہوری وقادیانی مرزائیوں کو ایک آرڈیننس کے ذریعے ،اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کرنے اور اسلامی شعائر کے استعمال سے روک دیا تھا جس کے بعد قادیانی سربراہ مرزا طاہر ملک سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھابعد میں اس صدارتی حکم کو قانون کا درجہ مل گیا اور یہ قانون تعزیرات پاکستان کا حصہ بن گیا ،مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی دفتر نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں آج 11بجے دن ’’یوم امتناع قادیانیت ایکٹ‘‘کی تقریب جماعت کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ کی صدارت میں ہوگی ۔