پارکنگ سٹینڈوں پر ٹھیکیداروں کی لوٹ مار جاری،کوئی پوچھنے والا نہیں

پارکنگ سٹینڈوں پر ٹھیکیداروں کی لوٹ مار جاری،کوئی پوچھنے والا نہیں

  



لاہور(اپنے خبر نگار سے)سرکاری اور نجی اداروں کے باہر پارکنگ ٹھیکیداروں کی لوٹ مار، من پسند ٹوکن چارجز وصول کرنے لگے۔دور دراز شہروں سے آنے والے لوگوں سے موٹر سائیکل کے 20اور کار کے50روپے وصول کرنے لگے۔تفصیلات کیمطابق محکمہ سوئی گیس،سول کورٹس،سیشن کورٹس،الیکشن کمیشن،الفلاح بلڈنگ کے باہر پارکنگ کے ٹھیکیدار من پسند ٹوکن فیس وصول کررہے ہیں ۔جبکہ حکومت کی طرف سے موٹر سائیکل کی 10اورکار کی20روپے فیس رکھی گئی ہے مگر پارکنگ ٹھیکیداروں نے حکومتی احکامات ہوا میں اڑاتے ہوئے من پسند فیس وصول کرنا شروع کر دی ہے ۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بعض جگہوں پر بغیر رسید کے ٹوکن دیے جاتے ہیں اور کار کے 40سے50روپے جبکہ موٹر سائیکل کے30روپے وصول کیے جاتے ہیں ۔اس بارے میں جب بات کی جاتی ہے تو ان کا کہنا ہوتا ہے کہ بد تمیزی کرتے ہیں اور پورے پیسے نہ دینے پر گاڑی اور موٹر سائیکل کی چابی تک نکال لیتے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...