اہل گجرات نے بھی تحریک انصافکی کال کو مسترد کردیا،رانا بابر حسین

اہل گجرات نے بھی تحریک انصافکی کال کو مسترد کردیا،رانا بابر حسین

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ دیگر شہروں کی طرح اہل گجرات نے بھی تحریک انصاف کی کال کو مسترد کر کے ثابت کر دیا ہے کہ یہ شہر بھی مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے شہریوں نے جلسے میں شرکت نہ کر کے اپنا فیصلہ دے دیا ہے کہ اب شام کے ورائٹی شو جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قوم دھرنے نہیں مسائل کا حل چاہتی ہے جبکہ عمران اپنے آپ کو زندہ رکھنے کے لئے عوام کا وقت ضائع کر رہے ہیں۔ ایک صوبے کی حالت نہ بدلنے والے کیا نیا پاکستان بنائیں گے؟ عمران خان کم از کم خیبرپختونخوا میں تو گورننس کی کوئی مثال قائم کر کے دکھائیں۔ عو ام نے دھرنوں میں پی ٹی آئی کے نئے پاکستان کی شکل دیکھ لی ہے اور عمران خان کو چاہیے کہ وہ جھوٹے الزامات لگانے کی بجائے ثبوت سامنے لائیں۔ ان کا تکیہ کلام ’’سنیں‘‘ اور رٹے رٹائے الزامات کے علاوہ کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کو بتائیں کہ ہر روز بیانات بدلنے کے پیچھے کیا حقیقت کارفرما ہے؟ سید زعیم حسین قادری نے کہا کہ شیخ رشید عمران خان کی کشتی کو بھی لے کر ڈوبیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کو بتانا چاہیے کہ وہ اور کتنی بار ’’ دیوانے ‘‘ کا کردار ادا کریں گے؟ ملک سے کرپشن ختم کرنے کا مطالبہ اور دعویٰ کرنے والے عمران خان پہلے اپنی پارٹی میں ہونے والی کرپشن کا جائزہ لیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1