امنگ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 3روزہ تربیتی ورکشاپ

امنگ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 3روزہ تربیتی ورکشاپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( لیڈی رپورٹر) امنگ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقادکیا گیا ،ورکشاپ کا بنیادی مقصد خواتین کو معاشرے میں آگے بڑنے کی تربیت فراہم کرنا ہے اور خواتین کو ان کے حقوق کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہے ،امنگ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کی پروگرام مینجر شاہینہ کوثر نے کہا کہ کراچی میں این جی او کی ڈائریکٹر سبین محمود کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں سبین محمود کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے ،انہوں نے مزید کہا ملک میں جاری دہشتگردی کی وجہ سے خواتین زیادہ تر گھر و ں سے باہر ہی نہیں نکلتی ایسی خواتین کو امن ،محبت اور بھائی چارے کا درس دیا جائے گا ،آج ہمارے معاشرے میں خواتین کو ہر میدان میں پیچھے چھوڑنے کی کوشش کی جارہی ہے مگر امید جوان این جی او کے تعاون سے ہم ایسے رہائشی علاقوں میں خواتین کیلئے خصوصی طور پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کرارہے ہیں تاکہ خواتین کو اپنے حقوق کے بارے میں معلومات میسر آسکیں۔