کنٹونمنٹ بورڈ ز کے انتخابات کی شفافیت الیکشن کمیشن کیلئے سوالیہ نشان ہے،میا ں جمیل

کنٹونمنٹ بورڈ ز کے انتخابات کی شفافیت الیکشن کمیشن کیلئے سوالیہ نشان ہے،میا ...

  



لاہور(پ ر) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کی شفافیت حکومت اور الیکشن کمیشن کیلئے سوالیہ نشان ہے،انتخابات میں جس طرح دھن ،دھونس اور دھاندلی کا سہارا لیا گیا اس سے پورا انتخابی عمل ہی مشکوک ہوجاتا ہے۔ ایک بیا ن میں ا نہوں نے کہا مسلم لیگ(ن) نے کنٹونمنٹ ایریاز کے انتخابات میں کامیابی کیلئے قومی خزانے سے پانی کی طرح پیسہ بہایا اور سرکاری فنڈز سے بھرپور اشتہاری مہم چلائی، ملک میں ایسے حالات پیدا کردئیے گئے ہیں کہ صرف دو جماعتیں مسلم لیگ(ن) اور پی ٹی آئی ہی سیاسی منظر نامے میں نظر آئیں،چھوٹی سیاسی جماعتوں کا تو الیکشن میں حصہ لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا نہ ان کے پاس کروڑوں کے فنڈزہوں نہ ہی وہ الیکشن لڑ سکیں،ملک میں بہتری کے دور دور تک کوئی امکانات نظرنہیں آرہے ، سیاسی مافیاز نے ملی بھگت سے قومی وسائل پر قبضہ جما رکھا ہے جس سے عام آدمی کی زندگی بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے،۔

مزید : میٹروپولیٹن 1