ارض حرمین پر حملے کی دھمکیاں پوری امت مسلمہ کے خلافہیں،طاہر محمود اشرفی

ارض حرمین پر حملے کی دھمکیاں پوری امت مسلمہ کے خلافہیں،طاہر محمود اشرفی

  



لاہور( نمائندہ خصوصی)ارض حرمین پر حملے کی دھمکیاں کسی ایک مکتبہ فکر کیخلاف نہیں پوری ملت اسلامیہ کیخلاف ہے ۔یمن کے مسئلہ پر بعض قوتیں پاکستان سمیت دنیا بھر میں شیعہ سنی مسئلہ پیدا کرنا چاہتی ہیں امام حرم کعبہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں،امام حرم کعبہ کا استقبال پاکستان علماء کونسل کیلئے اعزاز کی بات ہے یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان (رجسٹرڈ) کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی لاہور میں ہونے والے علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔کنونشن سے مولانا ڈاکٹراحمد علی سراج ،صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،مولانا ایوب صفدر،مولانا عبد الحمید وٹو ، مولانا طارق محمود مدنی،مفتی وحید احمد ،پیر نعیم اللہ فاروقی ، حافظ محمد امجد،مولانا شبیر احمد عثمانی،قاری احمد علی ندیم ، مولانا اشفاق پتافی،مولانا ممتاز کلیار،مولانا عمار نذیربلوچ ، مولانا محمد مشتاق لاہوری ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ناموس اور مملکت سعودی عرب کے تحفظ اور دفاع کیلئے آج پوری قوم متحد اور ایک آواز ہے ۔ پاکستانی قوم کبھی بھی اپنے محسن اور دوست مملکت سعودی عرب کو تنہا نہیں چھوڑ سکتی۔انہوں نے کہا کہ بعض ارکان پارلیمنٹ نے عرب ممالک کے بارے میں جو غیر سنجیدہ انداز اختیار کیا اس سے پاکستان اور عرب دنیا کے درمیان غلط فہمیاں پیدا ہونے کے خدشات پیدا ہوئے لیکن آج پارلیمنٹ کی قرارداد میں موجود ابہامات کو پاکستانی قوم اپنے رویہ سے دور کرہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک اپنی سوچ اپنی فکر کسی دوسرے ملک پر مسلط کرنے کی کوشش نہ کرے ایسا کرنے کی صورت میں پورا عالم اسلام تباہی کا شکار ہوسکتا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1