وزیر اعظم اور آرمی چیف دہشتگردوں کا صفایا کرنے کیلئے پرعزم ہیں،ذوالفقار راٹھور

وزیر اعظم اور آرمی چیف دہشتگردوں کا صفایا کرنے کیلئے پرعزم ہیں،ذوالفقار ...

  



لاہور(پ ر) مسلم لیگ(ن) لاہور کے نائب صدراورچیئرمین پی ایچ اے واہگہ ٹاؤن و عزیزبھٹی ٹاؤن میاں ذوالفقارحسین راٹھورنے کہا ہے کہ قانون کی طاقت سے دہشت گردوں کوکچلنا ہوگا،ہزاروں شہادتوں کے باوجود پاکستان کے بچے اورجوان نڈر ہیں ۔ انتہا پسند ا نہ سوچ کی شکست نوشتہ دیوار ہے۔وزیراعظم میاں نوازشریف اورچیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف مادر وطن پاکستان سے دہشت گردوں کا صفایاکرنے کیلئے پرعزم اورپرجوش ہیں بیگناہ شہریوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے درندوں کے برے دن آگئے اپنے ایک بیان میں میاں ذوالفقارحسین راٹھور نے مزید کہا کہ اس نازک اورپرآشوب گھڑی میں سیاسی ودفاعی قیادت اورقوم کامتحد ہوناخوش آئند ہے،اس سے دہشت گردوں کا حوصلہ پست ہوگا۔سانحہ پشاور نے ہرباضمیر انسان کوجھنجوڑدیا ہے ،دنیا کی مقتدرقوتیں بھی اپنی پالیسیاں تبدیل کریں کیونکہ ان کاخمیازہ ہمارے بیگناہ شہریوں اورمعصوم بچوں کوبھگتناپڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کامعاشی عدم استحکام دہشت گردی کے واقعات کاشاخسانہ ہے ۔پاکستان نے دوسروں کوبچانے کیلئے اپنابہت کچھ قربان کردیا مگران قربانیوں کے باوجود ہماراساتھ نہیں دیاجارہا ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کیخلاف جنگ میں مقتدرقوتوں کی طرف سے پاکستان کوتنہاچھوڑناسراسر ناانصافی ہے ۔پاکستان کی منتخب حکومت پاکستان کی سا لمیت کودرپیش خطرات کاسدباب اور مختلف چیلنجز سے نبردآزماہونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں کی سیاسی پارٹیاں اورمعاشرے کاہرطبقہ وزیراعظم میاں نوازشریف کی پشت پرکھڑا ہے ،عوام کی دعاؤں سے حکومت ہرامتحان میں سرخروہوگی ۔عنقریب پاکستان سے دہشت گردی کے سیاہ بادل چھٹ جائینگے

مزید : میٹروپولیٹن 1