حکمران شور سے عوام کے شعور کا مقابلہ نہیں کرسکتے،حاجی رفیق

حکمران شور سے عوام کے شعور کا مقابلہ نہیں کرسکتے،حاجی رفیق

  



لاہور(پ ر)پاکستان کے ممتاز سیاسی وسماجی رہنما حاجی محمدرفیق آف برکی نے کہا ہے کہ حکمران شورسے عوام کے شعورکامقابلہ نہیں کرسکتے عوام کی حالت زارمیں تبدیلی حکمرانوں کے تکبر نہیں تدبر سے آئے گی،رعونیت زدہ جمہوریت اور آمریت میں کوئی فرق نہیں رہتا ملک اشتہارات نہیں دوررس اصلاحات سے ترقی کرتے ہیں۔ حکمرانوں کی ناقص ترجیحات نے کروڑوں عوام کوبنیادی حقوق اورضروریات زندگی سے محروم کردیا گیا جبکہ مقروض ملک کاپیسہ غیرضروری اشتہاری مہم پر صرف کیا جا رہا ہے وہ ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔ حاجی محمدرفیق نے مزید کہا کہ حکمران یادرکھیں گولی اورگالی سے رٹ بحال نہیں ہوگی ،مفاہمت کاراستہ مذاکرات سے ہوکرجاتا ہے قومی بحرانوں اورسیاسی طوفانوں کے باوجود حکمرانوں کی آنکھیں نہیں کھلیں مگر قومی ضمیر کی بیداری خوش آئند ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک بدانتظامی اور انتقامی سیاست کامتحمل نہیں ہوسکتا اگر حکومت نے اپنے حامیوں کی مددسے احتجاجی تحریک کامقابلہ کرناہے تو پھر سکیورٹی اہلکار کس مرض کی دواہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن پارٹیوں کے حامی صبروتحمل،رواداری اوربردباری کادامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...