کنٹونمنٹ الیکشن میں پی پی کے کارکنوں نے سرمایہ داروں کا مقابلہ کیا،زاہد ذوالفقار
لاہور( نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی لاہور کے سینئرنائب صدر زاہد ذوالفقار خان اور نائب صدرفضل الرحمن بٹ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے کنٹونمنٹ کے الیکشن لاہور میں سرمایہ داروں اور امیرزادوں کا مقابلہ اپنے کارکن امیدواروں سے کیا پیپلزپارٹی کے امیدوار وہاں کے مقامی ہیں باہر سے نہیں آئے بلکہ انہی گلی محلوں میں پلے بڑھے ہیں اور ہر وقت اپنے محلے داروں کے ساتھ رہتے ہیں انکے دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہوتے ہیں اور اہل علاقہ کے فلاحی کاموں میں پیش پیش ہوتے ہیں پیپلزپارٹی کے امیدوار پارٹی کے نظریاتی کارکن ہیں ۔