دہشت گردوں کوپوری طاقت سے کچلنا ہوگا،ملک شکیل
لاہور (پ ر)مسلم لیگ (ن )برطانیہ کے رہنما ملک شکیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف اورچیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف مادر وطن پاکستان سے دہشت گردوں کاصفایاکرنے کیلئے پرعزم اورپرجوش ہیں، دہشت گردوں کوپوری طاقت سے کچلنا ہو گا ، ہزاروں شہادتوں کے باوجود پاکستان کے بچے اورجوان نڈر ہیں۔انتہاپسندانہ سوچ کی شکست نوشتہ دیوار ہے لیگی کارکنوں اور بیرون ملک پاکستانیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نوار شریف کی حکمت عملی کو پوری دنیا نے مانا ہے اور اسی وجہ سے چین نے پاکستان میں 45ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے اور وہ دن اب دور نہیں جب ملک ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو جائیگا۔ملک شکیل نے کہا کہ میاں نوازشریف نے جس طرح دہشت گردی کیخلاف ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے ہیں ویسے ہی بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے بھی اقدامات کرینگے اور زبیر گل کی بطور کمشنر اوورسیز تعیناتی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے زبیر گل کی تعیناتی کے وزیر اعظم کے فیصلے کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں کی سیاسی پارٹیاں اورمعاشرے کاہرطبقہ وزیراعظم میاں نوازشریف کی پشت پرکھڑا ہے ،عوام کی دعاؤں سے حکومت ہرامتحان میں سرخروہوگی ۔عنقریب پاکستان سے دہشت گردی کے سیاہ بادل چھٹ جائینگے۔