نارووال سیکشن پر ریلوے ٹریفک یارڈ عملہ کمی دور کی جائے،امانت علی

نارووال سیکشن پر ریلوے ٹریفک یارڈ عملہ کمی دور کی جائے،امانت علی

  



لاہور ( پ ر) پاکستان ریلوے ٹریفک یارڈ سٹاف ایسوسی ایشن کا اجلاس گزشتہ روز ڈویژنل صدرحاجی امانت علی کی زیر صدارت نارووال اسٹیشن پر ہوا،اجلاس میں جنرل سیکرٹری لاہور ڈویژن صابر حسین، ڈپٹی جنرل سیکرٹری جمیل احمد ،صدر نارووال زون محمد خان، نائب صدر عتیق احمد، سرپرست اعلی نارووال زون مولوی خادم اور اے ایس ایم اعجاز حسین شاہ سمیت دیگر کارکنان و عہدیداران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پراجلاس کے شرکاء نے ایک متفقہ قرار داد منظور کی جس میں کہا گیا کہ نارووال سیکشن پر ٹریفک یارڈ سٹاف کی کمی کو دور کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ اگر ہنگامی بنیادوں پر نارووال سیکشن پر ٹریفک یارڈ سٹاف کی قلت کو دور نہ کیا گیا تو نارووال سیکشن پر ریل کا پہیہ چلنا مشکل ہو جائے گا۔ اس موقع پر محکمہ ریلوے میں آپریشنل سٹاف کی ترقی اور ٹریفک یارڈ سٹاف کی مزید بھرتی کر کے نارووال سیکشن پر سٹاف کی کمی کو دور کرنے کا ریلوے کے اعلی حکام سے مطالبہ بھی کیا گیا

مزید : میٹروپولیٹن 1