مقامی حکومتوں کے قیام سے ملک میں استحکام آئے گا،عابد صدیقی

مقامی حکومتوں کے قیام سے ملک میں استحکام آئے گا،عابد صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ مقامی حکومتوں کے قیام سے ملک میں سیاسی استحکام آئے گااورعوام کوان کی دہلیزپرتعمیروترقی کے ثمرات میسر ہوں گے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت کی مایوس کن کارکردگی ان کا گراف بہت نیچے آ گیا ہے آج لوگ پیپلز پارٹی کے دور حکومت کو سنہری دور گردان رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سابق صدرمملکت آصف علی زرداری کی مفاہمانہ سیاست نے جمہوریت کو بہت تقویت دی ہے ۔سینیٹ کے الیکشن میں آصف علی زرداری کی سیاسی بصیرت اورفہم وفراست نے ان کے سیاسی مخالفین کو بھی اپناگرویدہ بنالیا۔