نعیمین ایسو سی ایشن کی مرکزی باڈی کا اہم اجلاس آج ہو گا

نعیمین ایسو سی ایشن کی مرکزی باڈی کا اہم اجلاس آج ہو گا

  



لاہور(پ۔ر)نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کی مرکزی باڈی کااہم اجلاس آج جامعہ نعیمیہ میں ہو گا ۔اجلاس کی صدارت مرکزی صدر پروفیسر لیاقت علی صدیقی کرینگے اجلاس میں رمضان المبارک میں 200 سے زائد مقامات پر ہونے والے’’ فہم شریعت کورس‘‘کی تیاریوں کے سلسلے میں انتظامی کمیٹیوں کی تشکیل اور تیزی سے بدلتی ہوئی مشرق وسطیٰ کی سیاسی و معاشی پالیسیوں سمیت دیگر امور زیر بحث آئینگے۔ترجمان کے مطابق اجلاس میں مرکزی صدر پروفیسر لیاقت علی صدیقی ،مرکزی جنرل سیکرٹری پیرسید شہباز احمد سیفی،سینئرمرکزی نائب صدرقاری محمد امیرقادری،مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مفتی ذیشان علی صابری،مرکزی رابطہ سیکرٹری مولانا ابوالحسنین قادری،مرکزی سیکرٹری ا طلاعات حافظ محمد سلیم نعیمی سمیت دیگر مرکزی عہدیداران وذمہ داران شرکت کرینگے

مزید : میٹروپولیٹن 1