ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل پنجاب حکومت کی پالیسی ہے،راشدہ شیخ

ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل پنجاب حکومت کی پالیسی ہے،راشدہ شیخ

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ’’خادم پنجاب دیہی روڈزپروگرام‘‘ کا براہ راست فائدہ کسانوں اور دیہات میں بسنے والے افراد کو ہو گادیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا پروگرام دیہی علاقوں میں ہزاروں لوگو ں کو روز گار فراہم کرے گا۔پروگرام سے کسانوں ،کاشتکاروں او ردیہات میں بسنے والے افرا دکو زیادہ سے زیادہ سہولتیں میسر آئیں گی۔انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت ،معیاری اور شفاف تکمیل پنجاب حکومت کی پالیسی ہے اوراسی پالیسی کے تحت تمام سڑکوں کی تعمیر کے اعلیٰ معیار کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ’’خادم پنجاب دیہی روڈزپروگرام ‘‘پر عملدرآمد کے حوالے سے مانیٹرنگ کا موثر نظام وضع کیا گیا ہے اور تمام اضلاع میں مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ’’خادم پنجاب دیہی روڈزپروگرام ‘‘پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کے ساتھ تعمیر ہونے والی سڑکوں کی دیکھ بھال کا موثر میکنزم بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں کی ترقی کے لئے ’’خادم پنجاب دیہی روڈزپروگرام‘‘ سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور دیہی علاقوں میں بسنے والے کروڑوں افراد مستفید ہوں گے-

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...