عوام ووٹ کی طاقت سے روایتی سیاستدانوں کو مسترد کر دیں گے،سعدیہ سہیل

عوام ووٹ کی طاقت سے روایتی سیاستدانوں کو مسترد کر دیں گے،سعدیہ سہیل

  



لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ووٹ کی طاقت کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے عوام کے ووٹوں کی طاقت سے روایتی سیاست دانوں کو مسترد کر دیں گے آنے والا وقت تحر یک انصافکا ہے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران اپنی ناکام پالیسوں سے ملک میں احساس محرومی پیدا کر رہے ہیں جس کے نتائج حکمرانوں کو ہی بھگتنے پڑیں گے۔ عوام ان کر پٹ اور نااہل حکمرانوں کو جلد کفر کردار پر دیکھنا چاہتے ہیں تحریک انصافعوام کو ان نااہل اور کر پٹ حکمرانوں سے چھٹکارادلائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی شفافانتخابات میں ہی پنہاں ہے نام نہاد جمہوری جماعتیں جمہوریت کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...