ہیلتھ کیئر کمیشن نجی اداروں کی مشاورت کے ساتھ کام کرے،بشیر مہدی

ہیلتھ کیئر کمیشن نجی اداروں کی مشاورت کے ساتھ کام کرے،بشیر مہدی

  



لاہور(خبر نگار) محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہپنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن نجی اداروں کی مشاورت سے کام کرے اس کمیشن کے قیام سے شعبہ صحت میں بہتری آنی چاہیے او ر عوام کو فائدہ ہونا چاہیے یہ درست ہے کہ ا س کمیشن کا قیام صوبے میں صحت عامہ کی معیاری سہولتوں کی فراز ہمی کی جانب تاریخی اقدام ہے لیکن کی اس کی کارکردگی پر نظر رکھی جائے انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت صحت کے شعبہ کی بہتری اور عوام کو معیاری طبی سہولتو ں کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے اربوں روپے صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری پر صرف کئے جا رہے ہیں۔ان اقدامات کی تعریف کی جانی چاہیے لیکن نجی ا داروں کو نظر انداز نہ کیا جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...