حکمرانوں کی عدم توجہ سے ادارے کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں،یاسر گیلانی
لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی عدم توجہ سے قومی ادارے کرپشن اور بدعنوانی کا گڑھ بن چکے ہیں وہ عوام کی خدمت کرنے کی بجائے عوام کے لئے مزید مشکلات میں اضافہ کر رہے ہیں اور قومی خزانے پر بوجھ بنے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میاں مبشر یعقوب، نعیم احمد مغل، ڈاکٹر عامر گیلانی، نعیم چوہان ایڈووکیٹ، شہباز خان، علی رضا گیلانی عرفان اعوان، عمر حسن جٹ شاہد منظور اور علی رضا گیلانی کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ حکمران اپنی تھوڑی سی کرپشن کے لئے قوم کے اربوں روپے ضائع ہو رہے ہیں۔