ایشین سٹائل کبڈی چمپئن شپ مئی میں کھیلی جائے گی

ایشین سٹائل کبڈی چمپئن شپ مئی میں کھیلی جائے گی

  



پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام 13 ویں ایشین سٹائل کبڈی چمپئن شپ آئندہ ماہ مئی میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا سرور نے بتایا کہ چمپئن شپ میں ملک بھر سے سترہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان ایئرفورس، پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز، پی او ایف واہ، پنجاب ،سندھ، بلوچستان ، خیبرپختونخواہ، اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔

مزید : ایڈیشن 1