نمبر ون پلیئر بنتے ہی شکست بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کا مقدر بن گئی
بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس سٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ویمنز ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئیں، ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس کو پیٹرا مارٹک اور سٹیفنی نے کو سٹریٹ سیٹس میں دلچسپ مقابلے کے بعد 6۔3 اور 6۔3 سے زیر کر کے ایونٹ سے باہر کر دیا۔ یہ ثانیہ مرزا اور ہنگس کی شراکت داری بنانے کے بعد پہلی شکست ہے ، اس سے قبل مرزا اور مارٹینا ہنگس نے بیک ٹو بیک ٹائٹلز جیتے تھے اور ثانیہ مرزا نے عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن بھی حاصل کی تھی۔