استنبول ، پہلی جنگِ عظیم آرمینیائی باشندوں کے قتل عام کی یاد میں ترکی میں مظاہرہ

استنبول ، پہلی جنگِ عظیم آرمینیائی باشندوں کے قتل عام کی یاد میں ترکی میں ...

  



استنبول( آن لائن).پہلی جنگِ عظیم کے دوران لاکھوں آرمینیائی باشندوں کے قتل عام کی یاد میں ترکی میں پر امن مظاہرہ کیا گیا۔ پہلی جنگ عظیم کے دوران لاکھوںآرمینیائی باشندوں کے قتل عام کے 100سال مکمل ہونے پر استنبول کے تقسیم اسکوائر پر ایک پر امن مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میںآرمینائی اور ترک باشندوں کے ساتھ ساتھ آرٹسٹوں اور انسانی حقوق کے نمائندوں نے بھی شرکت کی، مظاہرے میں شریک افراد نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر قتل عام کی مذمت اور ہلاک ہونے والے افراد کے نام تحریر تھے۔

مزید : عالمی منظر


loading...