جنوبی کوریا میں رواں سال معیشت کے حجم میں 0.8فیصد اضافہ

جنوبی کوریا میں رواں سال معیشت کے حجم میں 0.8فیصد اضافہ

  



سیول (اے پی پی) جنوبی کوریا میں تعمیرات اور صارفین کے اخراجات میں اضافے کے باعث رواں سال کی پہلی سہ ماہی دوران معیشت کے حجم میں 0.8فیصد اضافہ ہوا۔ بینک آف کوریا کی رپورٹ کے مطاق رواں سال جنوری سے مارچ کے دوران معیشت کے حجم میں اضافے کی شرح 0.8فیصد رہی جو کہ گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی کے دوران 0.3فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق معیشت کے حجم میں اضافے کی وجہ تعمیرات اور صارفین کے اخراجات میں اضافہ ہے ۔ یاد رہے کہ بینک آف کوریا نے رواں سال اپریل کے دوران سال 2015ء کیلئے اقتصادی شرح نمو کے تخمینے کم کر کے یہ 3.1فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا تھا ۔ جبکہ بینک نے رواں ماہ شرح سود میں بھی 25بیسز پوائنٹس کمی کر کے 1.75فیصد کردیا تھا جو کہ شرح سود کی کم ترین سطح ہے ۔

مزید : کامرس


loading...