مالی سال کا اختتام قریب، ٹیکس وصولی کا عمل تیز کرنے کیلئے ہفتے کو تمام ٹیکس دفاتر کھلے ر ہے

مالی سال کا اختتام قریب، ٹیکس وصولی کا عمل تیز کرنے کیلئے ہفتے کو تمام ٹیکس ...

  



 اسلام آباد (آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مالی سال کا اختتام قریب آنے پر ٹیکس وصولی کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ہفتہ25اپریل کی معمول کی تعطیل کو ختم کر کے ہفتہ کو مکمل ڈے ڈیکلیئرکیا ہے اس فیصلے کی روشنی میں ایف بی آرکی تما م ماڈل کسٹمز کلکٹریٹس، ان لینڈ ریونیو کے ریجنل ٹیکس آفس اور لارج ٹیکس پیئر یونٹس کے ساتھ دیگر دفاتر بھی کھلے رہیں گے اور ان میں صبح10بجے سے لے کرشام 4بجے تک معمول کے مطابق کام ہوگا۔

مزید : کامرس