گزشتہ کاروباری ہفتے کراچی اسٹاک مارکیٹ میں پاک چین معاہدوں کا جشن جاری

گزشتہ کاروباری ہفتے کراچی اسٹاک مارکیٹ میں پاک چین معاہدوں کا جشن جاری

  



 کراچی(آن لائن)گذشتہ ہفتہ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری اتار چڑھاؤ کے باوجود تیزی کا رحجان غالب رہا،کے ایس ای 100انڈیکس 5بالائی حدیں عبور کرتا ہوا 33700پوائنٹس کی سطح پر دوبارہ بحال ہوگیا۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ کے سرمایے میں 74ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم 73کھرب روپے تجاوز کرگیا۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران غیر ملکی سرمایے کے انخلاء ، بعض لسٹڈ کمپنیوں کی مایوس کن مالیاتی نتائج ، قلیل مدت میں کسی بڑے ٹریگر کا سامنے نہ ہونے اورمقامی بروکریج ہاؤسز کی جانب سے پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر حصص کے فروخت پردباؤ کے سبب مارکیٹ کاروباری ہفتے کے 2روز مندی کی زد میں رہی اور ان دو دنوں میں انڈیکس302.78پوائنٹس گھٹ گیا تاہم چینی صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر متوقع 46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے مجوزہ معاہدوں میں سے 28ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط اور چین کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری سمیت پاکستان کو آسان شرائط پر قرضے کی فراہمی سے ترقیاتی سرگرمیاں بڑھنے اوربیشترلسٹڈ کمپنیوں کی توقعات سے زیادہ بہترمالیاتی نتائج کے امکانات ،افراط زر کی شرح میں مزید کمی کے پیش نظر شرح سود میں مزید کمی کی توقعات پر کراچی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کامورال بلند ہوا جس کے باعث مارکیٹ میں نئی سرمایہ کاری بھی دیکھی گئی اروباری ہفتہ کے دوران 3روز زبردست تیزی کے باعث انڈیکس میں مجموعی طور پر 843.17پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔گزشتہ پیر تا جمعہ ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس ایک موقع پر 33803.25پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی دیکھا گیا جبکہ پوراہفتہ دوران ٹریڈنگ ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 32825.90پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق پیر تا جمعہ کے دوران سے کے ایس ای 100انڈیکس 33300، 33400،33500، 33600اور 33700پوائنٹس کی5بالائی حدیں عبور کر گیااور کاروباری ہفتہ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس میں540.39پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد کے ایس ای 100انڈیکس 33234.73پوائنٹس سے بڑھ کر33775.12پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس541.44پوائنٹس کے اضافے سے21705.91پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 23333.77پوائنٹس سے بڑھ ہوکر23605.57پوائنٹس پر جا پہنچا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 74ارب2کروڑ3لاکھ15ہزار259روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 72کھرب36ارب3کروڑ84لاکھ70ہزار875روپے سے بڑھ کر 73کھرب10ارب5کروڑ87لاکھ86ہزار134 روپے ہو گیا۔گزشتہ ہفتہ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں زیادہ سے زیادہ38کروڑ25لاکھ 24ہزار حصص کا کاروبار ہوا اور ٹریڈنگ ویلیو20ارب روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ کم سے کم کاروباری لین دین25کروڑ15لاکھ40ہزار حصص رہا اور اس دن ٹریڈنگ ویلیو13ارب روپے تک محدود دیکھا گیا۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ مجموعی طور پر 1784کمپنیوں کا کاروبار ہوا جن میں سے790کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،897میں کمی اور97کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے کے ایس بی بینک،پاک الیکٹرون،بائیکو پیٹرولیم،غنی آٹو موبائل،بینک آف پنجاب،کے الیکٹرک،ٹی آر جی پاک،جہانگیر صدیقی کمپنی،فوجی سیمنٹ سرفہرست رہے۔

مزید : کامرس


loading...