جرمنی نے اقتصادی شرح نمو کے تخمینوں میں اضافہ کر دیا

جرمنی نے اقتصادی شرح نمو کے تخمینوں میں اضافہ کر دیا

  



 فرینکفرٹ (اے پی پی) جرمنی نے سال 2015ء اور سال 2014ء کے اقتصادی شرح نمو کے تخمینوں میں اضافہ کر دیا ۔ جرمن وزیر خزانہ ایس گیبریل نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ لیبر مارکیٹ کی ترقی اجراتوں میں اضافے اور روز گار کے نئے مواقع کی فراہمی سے ملکی معیشت ترقی کے راستے پر گامزن ہے جس کے باعث رواں سال اور آئندہ سال اقتصادی شرح نمو 1.8فیصد رہنے کا امکان ہے ۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے جرمنی نے سال 2015ء کے دوران جی ڈی پی 1.5فیصد اور سال 2016ء کے دوران 1.6فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔

مزید : کامرس