تاپی منصوبے کے تحت پائپ لائن کی تعمیر کا آغاز رواں سال کیا جائے گا اتفاق ہوگیا

تاپی منصوبے کے تحت پائپ لائن کی تعمیر کا آغاز رواں سال کیا جائے گا اتفاق ...

  



اسلام آباد(آن لائن) تاپی منصوبے کے تحت ترکمانستان سے باقی رکن ممالک کو گیس کی برآمد کے لیے پائپ لائن کی تعمیر کا آغاز رواں سال کیا جائے گا، میڈیا رپورٹس کے مطابق مطابق ترکمانستان میں ہونے والے اجلاس میں ترکمانستان اور بھارت نے رواں سال ہی گیس پائپ لائن کی تعمیر کے آغاز پر اتفاق کیا ہے، تاپی منصوبے کے تحت کم قیمت گیس ایک ہزارسات سو پینتیس کلومیٹر کی پائپ لائن کے ذریعے ترکمانستان سے براستہ افغانستان پاکستان کو حاصل ہوگی، جہاں سے بھارت کو فراہم کی جائے گی، دوہزار سترہ تک منصوبے کی تکمیل کے بعد گیس کی باقاعدہ درآمد کا آغاز ہوگا ،تاپی رکن ممالک کا کہنا ہے اس مشترکہ منصوبے سے خطے میں اقتصادی ترقی کے ساتھ معاشی استحکام ہوگا۔

مزید : کامرس


loading...